Dr. Allama Muhammad Iqbal is the national poet of Pakistan. He was born on 9th November, 1877. This blog is about the life and poetry of Allama Iqbal. This Blog has the poerty of Iqbal in Urdu, Roman Urdu and English translation.

Tuesday 18 September 2012

Aqal Go Aastan Se Door Nahi..

عقل گو آستاں سے دور نہيں


عقل گو آستاں سے دور نہيں
اس کی تقدير ميں حضور نہيں
دل بينا بھی کر خدا سے طلب
آنکھ کا نور دل کا نور نہيں
علم ميں بھی سرور ہے ليکن
يہ وہ جنت ہے جس ميں حور نہيں
کيا غضب ہے کہ اس زمانے ميں
ايک بھی صاحب سرور نہيں
اک جنوں ہے کہ باشعور بھی ہے
اک جنوں ہے کہ باشعور نہيں
ناصبوری ہے زندگی دل کی
آہ وہ دل کہ ناصبور نہيں
بے حضوری ہے تيری موت کا راز
زندہ ہو تو تو بے حضور نہيں
ہر گہر نے صدف کو توڑ ديا
تو ہی آمادہ ظہور نہيں
ارنی ميں بھی کہہ رہا ہوں ، مگر
يہ حديث کليم و طور نہيں

No comments:

Post a Comment